ایرانی فورسز نے پاکستان کی سرحدی حدودمیں بارہ میزائل فائر کیے۔ ۔جس کے بعد چاغی میں پاکستانی اور ایرانی سرحدی حکام نے بارڈر میٹنگ طلب کر لی۔
ذرائع کیمطابق ایرانی فورسز کی جانب سے پاکستانی حدود میں بارہ میزائل فائر کیے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ڈی سی چاغی شاہ عرفان نے بتایاکہ فائرکئے گئے میزائل پاکستانی حدود میں دو سو گز کے فاصلے پر گرے ،جو ایران کے سرحدی شہر تفتان کے علاقہ لشکر آب سے فائر کیے گئے تھے۔ واقعے کے بعد پاکستانی اور ایرانی سرحدی حکام نے بارڈر میٹنگ طلب کرلی۔