چلی کے جنوبی علاقے میں واقع آتش فشاں پھٹنے کے خطرے کے پیش نظر قریبی آبادی کی ہنگامی طور پر محفوظ مقام پر منتقلی شروع کردی گئی ہے۔ آتش فشاں سے دھواں اٹھنے اور علاقے میں بگولے اٹھنے کے بعد ہنگامی حالات کا اعلان کردیا گیا ہے۔ چلی کے وزیرداخلہ کے مطابق ہڈسن آتش فشاں کی قریبی آبادی کے لوگوں اور متعلقہ اداروں سے آتش فشاں پھٹنے کی علامات کے شواہد ملے ہیں، جس کے بعد ایمرجنسی کی سطح بڑھادی گئی ہے۔ چلی انڈونیشیا کے بعد سب سے زیادہ آتش فشاں والا ملک ہے۔ چلی میں تقریبا دو ہزار آتش فشاں ہیں جن میں سے پچاس سے ساٹھ آتش فشاں پھٹ چکے ہیں جبکہ پانچ سے ایکٹو ہیں یعنی کبھی بھی لاوا اگل سکتے ہیں۔