چنیوٹ: پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ، ایک جوان شہید، پانچ زخمی

chiniot

chiniot

جھنگ میں محرم الحرام کی ڈیوٹی سرانجام دیکر واپس گوجرانوالہ جانے والی پاک فوج کی گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی جس میں ایک جوان موقع پر شہید جبکہ پانچ جوان زخمی ہوگئے۔ حادثہ جھنگ چنیوٹ روڈ پر جامعہ آباد کے قریب پیش آیا۔
شہید جوان محمد ارشد کی لاش جبکہ زخمی ہونے والوں محمد نعیم، اشفاق احمد، ندیم احمد، عطائی خان، گلیشر خان کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر اسپتال چنیوٹ پہنچا دیا گیا ہے۔