اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے چودھری نثارکونااہل قراردینے سے متعلق اپیل مسترد کردی۔شاہد اورکزئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے چوہدری نثار علی خان کو نا اہل قرار دینے سے متعلق اپنی درخواست مسترد ہونے پر سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی جس کی سماعت جسٹس ناصر الملک اور جسٹس طارق پرویز پر مشتمل بینچ نے کی۔ عدالت نے درخواست گزار کے دلائل سے اتفاق نہ کرتے ہوئے اپیل مسترد کر دی۔
عدالت کا کہنا تھا کہ اہل خانہ کی غیر ملکی شہریت سے چوہدری نثار کی ملک سے بے وفائی ثابت ہوتی ہے نہ وہ نا اہل ہو سکتے ہیں۔