چوٹ ہر گام پہ کھا کر جانا
Posted on May 8, 2012 By Adeel Webmaster شکیب جلالی
hopeless man
چوٹ ہر گام پہ کھا کر جانا
قربِ منزل کے لیے مر جانا
ہم بھی کیا سادہ نظر رکھتے تھے
سنگ ریزوں کو جواہر جانا
مشعلِ درد جو روشن دیکھی
خانئہ دل کو منور جانا
رشتئہ ٹم کو رگِ جاں سمجھے
رخمِ خنداں کو گُلِ تر جانا
یہ بھی ہے کارِ نسیم سحری
پتی پتی کو جُدا کر جانا
اپنے حق میں وہی تلوار بنا
جسے اک پھول سا پیکر جانا
دشمنوں پر کبھی تکیہ کرنا
اپنے سائے سے کبھی ڈر جانا
کاسئہ سر کو نہ دی زخم کی بھیک
ہم کو مجنوں سے بھی کم تر جانا
اس لیے اور بھی خوش تھے ہم
اہلِ محفل نے سخنور جانا
شکیب جلالی