چوہدری اخلاق احمد رنیاں کی ناگریانوالہ میں ماسٹر اسلم اور چوہدری مختار احمد نمبردار سے خصوصی ملاقات

ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) پاکستان مسلم لیگ ق حلقہ پی پی 113 کے راہنما سابق ناظم چوہدری اخلاق احمد رنیاں کی ناگریانوالہ میں ماسٹر اسلم اور چوہدری مختار احمد نمبردار سے خصوصی ملاقات ، اِس موقع پر چوہدری اخلاق احمد رنیاں ، چوہدری فیصل ، مختار احمد نمبردار ، واجد نواز ، منور حیدر ، چوہدری اعجاز بیگہ ، چوہدری سرفراز ، چوہدری اشفاق چوہان بھی موجود تھے۔

اِس موقع پر چوہدری اخلاق احمد رنیاں نے چوہدری فیصل ، ماسٹر محمد اسلم سے اہم امور پر بات چیت کی اور حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی کامیابی کے لیے دیگر تبادلہ خیال کیا، اُنہوں نے کہا کہ آپ بھائیوں کے تعاون سے چوہدری برادران کے نامزد امیدوار کو کامیاب بنانا ہے ، آپ بھائیوں کی مشاورت سے ہر وہ کام کرینگے جس میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بہتری ہو ، انشاء اللہ تعالیٰ ہماری طرف سے آپ کو کسی قسم کی کوئی کمی محسوس نہیں ہو گی۔