وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کہتے ہیں کہ ہر فیصلے میں قیادت کی مرضی شامل ہوتی ہے، چوہدری نثار کی زبان چلتی ہے، دماغ نہیں۔ اپوزیشن لیڈر کو تعلیم حاصل کرنی چاہئے۔ وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ چوہدری نثار نے حال ہی میں ایف ائی اے سے تحقیقات سے انکار کیا اور میاں نواز شریف نے ہاں کر کے ان کی قلعی کھول دی۔
انہوں نے کہا کہ بعض اوقات چوہدری نثار بھی نہیں جانتے وہ کیا کہہ رہے ہیں۔ چوہدری نثار کو سیاسی کلاسیں لینے کی ضرورت ہے۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بطور وزیر داخلہ انکے فیصلے قوم اور ملک کے مفاد میں ہوتے ہیں اورقیادت کی رضا اس میں شامل ہوتی ہے۔