چوہدری پرویز الہی نے راجہ عابد حسین آف ملاگر کی طر ف سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کیا

ملکہ(زاہد مصطفی اعوان سے )ڈپٹی وزیر اعظم چوہدری پرویز الہی نے راجہ عابد حسین آف ملاگر کی طر ف سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کاغذی شیر ہے صرف کاغذوں کی حد تک انھوں نے کام کئے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ آج پنجاب حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے ۔پنجاب میں لا اینڈ آرڈر کی سنگین صورتحال ہے ۔کوئی کسی کو پوچھنے والا نہیں ہے ۔انھوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں عوام کو ان کے حقوق ان کی دیلیز تک پہنچائے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اربوں روپے لیپ ٹاپ اور تندورون پر لگا دئیے ہیں ۔غریب کے منہ سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا گیا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں گجرات کو یونیورسٹی کا تحفہ دیا تھا ۔جس میں آج سترہ ہزار طالب علم مستفید ہو رہے ہیں ۔اور ہر دیہات میں بسوں کی سہولت مہیا کی تاکہ غریب کا بچہ بھی زیور تعلیم سے محروم نہ رہ سکے ۔انھوں نے کہا کہ ہم نے پنجاب بھر میں چالیس سے زائد کالجز بنوائے ،لیکن اس حکومت نے اس میں سٹاف مہیا نہیں کیا ۔عوام پیسے ضائع کئے جا رہے ہیں ۔ان کا یو م حساب قریب ہے ۔بلکہ گجرات کے ضمنی انتخابات میں ہی ان کو نانی یا د آجائے گی ۔انھوں نے کہا کہ غریب کا بچہ گورنمنٹ سے تعلیم حاصل کر کے اپنا مقام بنا سکا ہے ،نہ کہ دانش سکول میں تعلیم حاصل کر کے اس نے ترقی کی ہے ۔انھوں نے کہا کہ عوام کو ان کی دیلیز پر ان کے حقوق پہنچانا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔لیکن پنچاب حکومت صرف معطل کرنے پر زور لگا رہی ہے ۔معطل ڈاکٹر کس مریض کو چیک کرے گا ۔

حالا نکہ ڈاکٹر کا کام مریضوں کو چیک کرنا ہے ۔چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت کا یوم حساب آگیا ہے ۔ہم پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر ضمنی انتخابات اور قومی انتخابات سے بھگا کر دم لیں گے ۔اس موقع پر حلقہ این اے 107سے پاکستان مسلم لیگ ق اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مشترکہ امیدوار چوہدری رحمان نصیر مرالہ نے کہا کہ میں اس سے قبل بھی ایم این اے رہا ہوں ۔ہم نے اپنے حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کا م کروائے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ن لیگ کے امیدوار کو ضمنی انتخابات میں شکست سے دو چار کر دیں گے ۔اس موقع پر راجہ عابد حسین آف ملاگرنے اپنے سینکڑوں سمیت چوہدری رحمان نصیر مرالہ کی بھر پور حمائیت کا اعلان کیا ۔