ڈی ایس ریلوے آفتاب میمن نے کہا ہے کہ ریلوے کو ایک منافع بخش ادارہ بنانے اور خسارے کو پورا کرنے کیلئے کراچی سے مال گاڑیوں کا آپریشن جاری ہے۔ ڈی ایس ریلوئے آفتاب میمن کا کہنا تھا کہ آئندہ چھ ماہ کے دوران چھبیس سے زائد مال بردار گاڑیاں چلائی جائیں گی۔ جس سے ریلوے کو سالانہ پانچ سے سات ارب روپے کا منافع ہوگا۔ پاکستان ریلوے کے پاس ناکارہ انجن اور بوگیوں کی مرمت کیلئے تمام وسائل ہیں اور جلد ہی بند مسافر گاڑیاں بھی شروع کردی جائیں گی۔ آفتاب میمن نے بتایا کہ آئندہ پندرہ روز میں مزید دومال بردار گاڑیاں ٹریک پر آجائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ایک مال بردار گاڑی سے ریلوے کو یومیہ پچیس لاکھ روپے کی آمدنی متوقع ہے۔ اس طرح ریلوے کو ان مال بردار گاڑیوں سے سالانہ پانچ سے سات ارب روپے کا ریونیو حاصل ہو گا۔