چھوٹے نواب، سیف علی خان اپنے غصے پر شرمندہ، معافی مانگ لی

saif

saif

بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کو اپنے غصے پر شرمندہ ہیں ، کہتے ہیں انسان ہوں غلطی ہوجاتی ہے۔ سیانے ٹھیک ہی کہتے ہیں، غصہ حماقت سے شروع ہوکر ندامت پر ختم ہوتا ہے۔

ایسا ہی کچھ ہوا سیف علی خان کے ساتھ جنھوں نے ا یک دن بعد پہلے ہوٹل میں تاجر کو معمولی سی بات پر مکہ مار کر ناک توڑ دی۔ پھر تھانے کا چکر لگایا تو شرمندگی ہوئی۔ سیف علی خان ہوئے پانی پانی اور پریس کانفرنس میں تاجر سے معافی مانگ لی۔

نواب صاحب کو اپنے رویے کا احساس ہوا تو شرمندہ ہو کر کہنے لگے،میرا ری ایکشن غلط تھا، معاملہ دوسری طرح بھی ہینڈل کیا جاسکتا تھا۔ چھوٹے نواب اس بات پر تھوڑے خفا بھی نظرآتے تھے کہ اس واقعے کو فلم کی پروموشن کا حصہ سمجھا جارہا ہے۔ کہتے ہیں انہیں سستی شہرت کی ضرورت نہیں۔