چھٹے اپرکلاس کورس میں عمران فاروق سوی نے پنجاب بھرمیں نمایاں پوزیشن حاصل کی

کنجاہ: گجرات پٹرولنگ پولیس کے سب انسپکٹرعمران فاروق سوہی نے چھٹے اپرکلاس انسپکٹرکورس میں پنجاب بھرمیں اول پوزیشن حاصل کی۔ٹریننگ سنٹرچوہنگ لاہورمیں چھٹے اپرکلاس کورس میں عمران فاروق سوی سب انسپکٹرنے پنجاب بھرمیں سب سے نمایاں پوزیشن حاصل کی انہوں نے پنجاب بھرمیں آل راونڈرفرسٹ اورفرسٹ ان لاء کے اعزازات جیتے۔پاسنگ آوٹ پریڈمیں آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمن نے عمران فاروق سوہی کواعزازی شیلڈز،کلاس ون کے سرٹیفکیٹس اورآٹھ ہزارروپے نقد انعام سے نوازا۔کمانڈرسینٹرمیجرمبشراللہ نے عمران فاروق سوہی کوآٹھ مضامین میں ٹاپ کرنے پرکلاس دوئم کی تعریفی اسنادسے نوازا۔عمران فاروق سوہی کی اس بہترین کارکردگی کو ایس ایس پی  پٹرولنگ منیرمسعودمارتھ اورڈی پی او گجرات راناشاہدپرویزنے سراہتے ہوئے انچارج پٹرولنگ پوسٹ ساروکی تعینات کردیاہے۔جنہوں نے اپنے عہدہ کاچارج سنبھال کرکام شروع کردیاہے۔