چیئرمین نیئر رضا کابلدیہ کورنگی کے تمام دفاتر اور فیلڈ میں کرونا وائرس حفاظتی اقدامات پر مکمل عملدرآمد کرنے کی ہدایت

DMC Korangi Karachi

DMC Korangi Karachi

کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکماجاتی سربراہان کو کرونا وائرس حفاظتی اقدامات کے تحت دفتری او فیلڈ اسٹاف کے لئے سرجیکل ماسک ،گلوز اور ہینڈ سینی ٹائزر فراہم کردیا ،بلدیہ کورنگی کے کسی بھی محکمے کا افسر یا عملہ بغیر حفاظتی انتطامات بروئے کار لائے دیکھا گیا تو محکمہ جاتی سربراہ کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا چیئر مین سید نیئر رضا نے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ خود بھی حفاظتی انتظامات پر عمل کریں اور ماتحت عملے کو بھی اس کا پابند بنا ئیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کو کرونا وائس سے بچائو کے حوالے سے حفاظتی کٹ اور سامان کی فراہمی کو موقع پر کیا۔

اس موقع پر SEبلدیہ کورنگی جنید خان ،ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن سلمان حیدر ،ڈائریکٹر پارکس اینڈ سروسز جاوید احمد ،ڈائریکٹر انفارمیشن ایاز خان ،ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس افسار احمد ،ڈپٹی ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ محمد یونس اور دیگر موجود تھے چیئر مین سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے افسران و ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ کرونا وائرس حفاظتی انتظامات پر مکمل عمل کریں عوامی مقامات اور دوران فرائض سرجیکل ماسک اور دستانوں کا استعمال لازمی کیا جائے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی قطعی نہ برتی جائے ۔اس موقع پر چیئر مین سید نیئر رضا نے مختلف محکماجاتی سربراہان سے لاک دائون کے دوران جاری بلدیاتی انتظامات اور اینٹی کرونا مہم کے حوالے سے علاقائی سطح پر ڈس انفکشن اسپرے اور کرونا وائرس کے پھیلا ئو اور اس ے بچائو کے حوالے سے عوامی شعور کی آگاہی مہم کے حوالے سے تبادلہ خیالا کیا اور ضلع کورنگی کے تمام یوسیز میں بلدیاتی و اینٹی کرونا مہم کے سلسلے میں سینٹی تائزیشن اور ڈس انفکشن اسپرے مہم کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پبلک ریلیشن آفیسر :ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی