پاکستان : (جیو ڈیسک) وزیراعظم گیلانی نے تصدیق کی ہے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کے لئے نواز شریف نے نام تجویز کر دیئے ہیں۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا قائد حزب اختلاف چوہدری نثار نے پارٹی مشاورت کے بعد چیف الیکشن کمشنر کیلئے نام دینے سے انکار کیا ۔ جس کے بعد پارلیمانی کمیٹی قائم کی گئی جس میں نوازشریف نے چیف الیکشن کمشنر کیلئے نام تجویز کر دیئے ہیں۔
نوازشریف کی جانب سے پیش کئے گئے ناموں میں بلوچستان سے علی احمد کرد ایڈووکیٹ، سندھ سے فخر الدین جی ابراہیم، سندھ سے ہی جسٹس ریٹائرڈناصر اسلم زاہد، پنجاب سے جسٹس ریٹائرڈ شفیع الرحمان اور خیبرپختونخوا سے جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان کے نام شامل ہیں۔