چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں وکلا کی ریلیاں

protest

protest

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) سپریم کورٹ اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے ملک کے مختلف شہروں میں وکلا نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔فیصل آباد میں دو روزہ ہڑتال کی کال پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلا نے پہلے روز ہڑتال کر رکھی ہے، وکلا کی بڑی تعداد چیمبرز اور ڈسٹرکٹ بار کے احاطہ میں موجود رہی تاہم عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ چنیوٹ اور بھوانہ میں وکلانے تمام عدالتوں کا بائیکاٹ کردیا ہے۔۔ سرگودھا میں وکلا کی 2روزہ ہڑتال جاری ہے ،وکلا نے ریلی بھی نکالی۔ ملتان میں بھی وکلانے عدالتوں کا بائیکاٹ کررکھا ہے اور کسی بھی مقدمے کی سماعت نہیں کی جس سے سائلین کو مشکلا ت کا سامنا ہے۔ حیدرآبا د ،سکھر ،خیرپورسمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی سپریم کورٹ اورچیف جسٹس سے اظہارہکجہتی کے لئے عدالتی امورکا بائیکاٹ کیاجارہاہے۔ادھر خیبرپختونخواہ اوربلوچستان میں بھی وکلا نے ہڑتال کی اورریلیاں نکالیں۔