اسلام آباد (جیو ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان کے بیٹے ڈاکٹر ارسلان افتخار پر ملک ریاض سے کروڑوں روپے لینے کے الزام پر ازخودنوٹس کی سماعت آج پھر ہوگی.ملک ریاض نے زاہد بخاری کو اپنا وکیل مقرر کردیا ہے. چیف جسٹس نے کہا ہے کہ عدلیہ کے وقار کا سوال ہے، جو اسے متاثر کریگا، اسے نہیں چھوڑیں گے.گزشتہ روز مقدمے کی سماعت کے دورا ن اٹارنی جنرل عرفان قادر نے چیف جسٹس سے درخواست کی کہ ہ وہ اس مقدمے کی سماعت نہ کریں۔
ضابطہ اخلاق کے مطابق چیف جسٹس کو اس بنچ میں نہیں بیٹھنا چاہیے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت کو ضابطہ اخلاق کا علم ہے۔عدالتی حکم پر جیو نیوز کے اینکر حامد میر عدالت میں پیش ہوئے . حامد میر نے بیان دیا کہ ملک ریاض نے انہیں کچھ دستاویز دکھائیں اور یہ دعوی بھی کیا کہ ان کے پاس کوئی ویڈیو بھی ہے . حامد میر نے کہا کہ الزامات سے متعلق ان کے پاس کوئی مواد نہیں ہے ، نہ ہی شاہین صہبائی کے پاس کچھ ہے . عدالت کے طلب کرنے پر بحریہ ٹاو?ن کے وائس چیف ایگزیکٹو پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ ملک ریاض نے بحریہ ٹاون کے چیف ایگزیکٹو کے عہدے سے استعفی? دے دیا ہے.بحریہ ٹاون کے ایک عہدیدار کموڈور الیاس نے عدالت کوبتایاکہ ان کے پاس پانچ پروجیکٹ ہیں۔رقم ان سے جاری نہیں ہوئے۔عدالت نے جیو نیوز کے اینکر کامران خان کو آج عدالت طلب کرتے ہوئے ان سے پروگرام میں پیش کیا گیا مواد ساتھ لانے کا حکم دیا۔