چیمپئنز لیگ میں شرکت کیلئے سیالکوٹ اسٹالینز روانہ

Sialkot Stallians

Sialkot Stallians

چیمپئنز لیگ (جیوڈیسک) چیمپئنز لیگ میں شرکت کیلئے سیالکوٹ اسٹالینز کے کھلاڑی جنوبی افریقہ روانہ ہوگئے۔ چیمیئنز لیگ کے کوالیفائنگ راونڈ میں شرکت کے لئے سیالکوٹ اسٹالینز کی ٹیم ساوتھ افریقہ روانہ ہو گئی ہے تاہم ٹیم کے کپتان شعیب ملک بعد میں جنوبی افریقہ روانہ ہوں گے۔

چیمیئنز لیگ میں شرکت سے پہلے سیالکوٹ اسٹالینز نو اور گیارہ اکتوبر کو کوالی فائنگ میچز کھیلے گی۔ لاہور ایئرپورٹ پر زرائع سے بات کرتے ہوئے آل راؤنڈ رانا نوید کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کا نام روشن کرنے کی کوشش کریں گے۔