چیمپیئنز لیگ ٹی20 ،آکلینڈ نے ہیمپشائر کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

Auckland Vs Hampshire

Auckland Vs Hampshire

چیمپیئنز لیگ ٹی20 (جیوڈیسک) چیمپیئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ راونڈ میں آکلینڈ ایسیز نے اظہر محمود کی آل راونڈر پرفار منس کی بدولت ہیمپشائر رائلز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ اظہر محمود مین آف میچ قرار پائے۔

سنچورین میں کھیلے گئے میچ میں آکلینڈ ایسیز نے ٹاس جیت کر ہیمپشائر رائلز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ مائیکل کاربری کے ذمہ دارانہ پینسٹھ رنز کی بدولت مقررہ بیس اوورز میں ہیمپشائر نے آٹھ وکٹوں پر ایک سو اکیس رنز بنائے۔ آل راونڈر شاہد آفریدی صفر پر آوٹ ہوئے۔

آکلینڈ کی جانب سے اظہر محمود نے پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں آکلینڈ ایسیز نے مطلوبہ ہدف باآسانی دو وکٹوں پر پورا کر لیا۔ اظہر محمود اکتیس گیندوں پر چار چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے پچپن رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے جبکہ مارٹن گپٹل اڑتیس رنز بناکر نمایاں رہے۔