چین:منشیات اسمگلنگ کے الزام میں پاکستانی کو پھانسی کی سزا

drug smuggling

drug smuggling

تین سال قبل چین میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار پاکستانی سید زاہد حسین کو اکیس ستمبر کو پھانسی دی جائے گی۔ ہری پور کا رہائشی سید زاہدحسین تین سال قبل چین میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار ہوا تھا اور چین کی عدالت نے اکیس ستمبر کو اس کی پھانسی کا حکم جاری کیا ہے۔
سید زاہد حسین کی بہن تسنیم فاطمہ نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے حکومت پاکستان اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے مدد کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ زاہد حسین ایک بزنس مین ہے جسے منشیات اسمگلنگ کے جھوٹے الزام میں پھنسایا گیا ہے۔