چینی کمپنی کی جانب سے ونڈ پاور پروجیکٹ پر کام شروع

wind power

wind power

چین کی ایک کمپنی نے پاکستان میں ونڈ پاور پر تیرہ کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرتے ہوئے اس منصوبے پر کام شروع کردیا ہے ۔چینی کمپنیاں آئندہ پانچ سالوں میں مزید پچاس میگا واٹ کے بیس پلانٹ نصب کریں گی۔
اسلام آباد میں الٹر نیٹیو ڈیولپمنٹ بورڈ کی تقریب میں چینی کمپنی نے معاہدہ سائن کیا اور منصوبے پر کام شروع کردیا۔ اس مو قع پر چیئرمین الٹر نیٹیو ڈیولپمنٹ بورڈ عارف الہ دین بتایا کہ چینی کمپنی پاکستان میں ونڈ پاور پر13 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی کمپنی پچاس میگا واٹ کے مزید بیس پلانٹ آئندہ پانچ سالوں میں نصب کرے گی۔
اس موقع پر چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین پاکستان میں سرمایہ جاری رکھے گا۔اس موقع پر وفاقی وزیر نوید قمر کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت توانا ئی کا بحران جاری ہے جس کے باعث ملکی ترقی کی شرح متاثر ہورہی ہے