چینی کی قیمت دو روپے کم، فی کلو قیمت 50 روپے ہو گئی

sugar

sugar

کراچی سمیت ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گئی ہے اور شہر کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں مزید دو روپے فی کلوگرام کمی ہو گئی۔
آل پاکستان ہول سیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین انیس مجید کے مطابق ملک کی سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں مزید دو روپے فی کلوگرام کمی ہوئی ہے جس کے تحت ہول سیل چینی کی قیمت دو روپے کمی کے بعد سینتالیس روپے فی کلوگرام ہوگئی ہے۔جبکہ چینی کی خوردہ قیمت 52 باون روپے سے کم ہو کر پچاس روپے فی کلوگرام ہوگئی ہے۔