ریو پلس : (جیو ڈیسک) چین کے وزیر اعظم وین جیا با نے کہا ہے کہ باہمی تعلقات کو درست راستے پر لانے کے لئے چین اور بھارت کو سیاسی اور سٹرٹیجک پر باہمی مفادات کو بڑھانا چاہیے۔ اس بات کا اظہار انہوں نے بھارتی ہم منصب منموہن سنگھ کیساتھ ریو پلس 20 سیٹ کی سائیڈ لائن پر ملاقات کے دوران کیا ۔ وین جیا با نے کہا کہ دونوں ہمسایہ ممالک بڑے ترقی پذیر ملک ہیں لہذا دونوں ممالک کی تیز ترین ترقی اور بڑھتے تعلقات دنیا کے لئے بڑا موقع فراہم کرسکتے ہیں۔
چین اور بھارت نے تعاون پر مبنی پارٹنرشپ اور سٹرٹیجک تعلقات کی ترقی اور استحکام کے لئے اہم مواقع پر یکساں موقف اپنایا ہے۔ اس موقع پر منموہن سنگھ نے کہا کہ بھارت چین کے ساتھ سٹرٹیجک، کمیونیکیشن اور کوآرڈینیشن کے استحکام کے لئے مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ سرحدوں پر ان کو برقرار رکھا جا سکے اور معاشی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کسی کو اجازت نہیں دیتا تو وہ چین کے خلاف سرگرمیوں کے لئے اس کی سرزمین استعمال کرے دونوں رہنماں نے تعلقات کے فروغ کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔