چین : ایران سے خام تیل کی درآمد میں 19 فیصد اضافہ

China Oil

China Oil

چین (جیوڈیسک)چین کی جانب سے ایران سے درآمد کئے جانے والے خام تیل میں ماہ اکتوبر کے دوران 19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے باوجود ایران پر اقتصادی پابندیوں کے باوجود چین ایران سے یومیہ چار لاکھ58 ہزار بیرل خام تیل درآمد کرتا ہے۔ اعدادو شمار کے مطابق ماہ اکتوبر کے دوران چین کی جانب سے درآمد کئے جانے والے خام تیل کی مجموعی تعداد میں 8.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔