چین(جیوڈیسک)چین میں طوفانی بارشوں نے ساٹھ سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ سینتیس افراد ہلاک ہوگئے۔ ہزاروں مسافر بیجنگ ایئرپورٹ پر پھنس گئے۔ دارالحکومت بیجنگ میں ہفتے کی دوپہر شروع ہونے والی بارش کے پانی نے سیلابی صورتحال اختیار کرلی ہے۔
بیجنگ کی تمام سڑکیں اس وقت دریا کا منظر پیش کررہی ہیں۔ بارش سے گھروں کی چھتیں گر گئی ہیں اور آسمانی بجلی گرنے سے کئی افراد ہلاک ہوئے۔ بجلی کی لائنیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ بارش کی وجہ سے بیجنگ ایئرپورٹ میں کام بند ہوگیا ہے اور کئی پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔