چین: حکومت مخالف نابینا وکیل نظر بندی سے فرار

China

China

چین : (جیو ڈیسک) حکومت مخالف نابینا وکیل شین گوانشین نظر بندی کے باوجود فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

شین گوانشین کو صوبہ شینڈاگ میں واقع ان کیگھر پر نظر بند کیا گیا تھا، وہ 2010 کو جیل سے رہا ہونے کے بعد سے اپنیگھر میں نظر بند تھے ابھی یہ نہیں معلوم کہ وہ کہاں ہیں شین کے امریکی دوست باب فو کا کہنا ہے کہ وہ شینڈاگ سے چلے گئے ہیں لیکن ان کی اہلیہ، بیٹی اور ان کی ماں ابھی بھی وہیں ہیں۔ گھر کی نگرانی اور سکیورٹی چینی اہلکاروں کی ذمہ داری ہے۔ اس طرح کی افواہیں بھی ہیں کہ نابینا شین گوان شین اس وقت بیجنگ میں واقع امریکی سفارتخانے میں ہیں۔

واضح رہے کہ شین گوان شین نے جب سے جبرا اسقاط حمل اور نس بندی کے خلاف مہم شروع کی تھی تبھی سے مقامی کارکنان اور مفربی ممالک کی نظر ان پر ہے۔