چین (جیوڈیسک) چین میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکہ کے نتیجے میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہوگئے۔ بیجنگ چین کے جنوب مغرب میں صوبہ یونان کے علاقے فیوجان کانٹی میں ہونگ لی ٹاؤن شپ میں کوئلے کی کان سینگ چینگ میں کوئلے اور گیس کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 17 کان کنوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ دھماکہ کے وقت 66 کان کن موجود تھے جن میں سے 49 کان کنوں کو بچا لیا گیا ہے۔