تہران(جیوڈیسک)تہران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ چین اور ایران کے درمیان ثقافتی اور اقتصادی شعبوں میں وسیع تر تعاون کو فروغ دینے کے مواقع موجود ہیں، دونوں ممالک اس سلسلے میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے اقدامات اٹھانے چاہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کی کمیٹی کے چیئرمین و بانگو سے ملاقات کے درمیان کیا۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ دونوں ملک دیرینہ تعلقات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ضرورت اس امر کی ہے کہ دونوں ممالک کے ساتھ ثقافتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک یکساں ثقافتی تناظر کے حامل ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات میں کوئی منفی پہلو بھی موجود نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کا کئی اہم علاقائی اور عالمی امور پر موقف یکساں ہے یہی وجہ ہے کہ کچھ عناصر دونوں ممالک کے بارے میں بے بنیاد پراپیگنڈہ کرتے ہیں جن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور ایٹمی پروگرام کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران چین کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کو ترجیح دیتا ہے۔