چین کے نائب صدر ژی جنگ پنگ واشنگٹن پہنچ گئے۔وہ امریکی نائب صدر جو بائیڈن سے ملاقات میں کرنسی تنازع اور دیگر امور پر بات چیت کریں گے۔ امریکی دورے کے موقع پر چین کے نائب صدر ژی نے امریکی اخبار کو دئیے گئے انٹرویو میں بتایاکہ چین سے بہتر تعلقات امریکا کے مفاد میں ہے۔ چین بڑی معیشت ہے اور واشنگٹن کو اقتصادی طور پر بڑا فائدہ ہوگا۔
چینی نائب صدر چین کی کرنسی یوآن کی قدر پر بات چیت کریں گے۔ امریکا کا خیال ہے کہ چین اپنی کرنسی کی قدر کم کرکے عالمی منڈی میں یوآن کو مستحکم کررہاہے جبکہ چین نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔