ڈالر مہنگا، گھی اور تیل بھی مہنگا

ghee

ghee

عالمی مارکیٹ میں سویابین کے نرخوں میں اضافے اور ڈالر کے ریٹ بڑھنے کی وجہ سے آئندہ ہفتے گھی اور تیل کے نرخوں میں اضافے کا امکان ہے۔
یہ بات کراچی ریٹیلرز، گروسرز ایسوسی ایشن کے ترجمان فاروق میمن نے ذرائع کو بتائی ان کا کہنا تھا کہ تیل اور گھی کے نرخوں میں گزشتہ تین ماہ سے استحکام ہے تاہم عالمی مارکیٹ میں سویابین کے نرخوں میں اضافے اور ڈالر کے ریٹ بڑھنے کی وجہ سے آئندہ ہفتے گھی اور تیل کے نرخوں میں اضافے کا امکان ہے۔
فاروق میمن کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں چاول کی بمپر فصل کے ساتھ ساتھ چین اور بھارت سے درامدی دال سے مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں مقامی سطح پر واضح کمی آرہی ہے۔