اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔ کرنسی ایکس چینج ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بانوے روپے کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔ آج انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت نوے روپے تینتیس پیسے رہی۔ مرکزی بینک کا اوپن مارکیٹ میں کنٹرول نہ ہونے کے باعث ڈیلرز نے زائد منافع کے لئے گزشتہ کئی روز کے دوران ڈالر کی قیمت بڑھا ئی جبکہ درآمدی بل سمیت دیگر ادائیگیوں اورفارورڈ بائنگ میں اضافے کے باعث ڈالر کی طلب اور قدر میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔