ڈاکار ریلی : فرانسیسی بائیک ڈرائیور تھومس بورجین حادثے میں ہلاک

Thomas Bourgin

Thomas Bourgin

پیرو(جیوڈیسک) ڈاکار بائیک ریلی میں خطرناک حادثے میں فرانسیسی رائیڈر تھومس بور جین اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

چلی کے صحرائی علاقے پیرو میں جاری ڈاکار بائیک ریلی کے ساتویں مرحلے میں رائیڈرز کا شاندار پرفارمنسسز دکھانے کا سلسلہ جاری تھا کہ ڈاکار ریلی میں پہلی بار حصہ لینے والے فرانس کے پچیس سالہ رائیڈر تھومس بورجین پہاڑی راستے پر پہنچے جہاں ان کو حادثہ پیش آیا جس میں ان کے سر پر شدید چوٹ لگنے سے وہ موقع پر ہی اپنی جان گنوا بیٹھے۔

انتظامیہ نے حادثے کی تحقیقات کرنے کے لیے کاروائی شروع کروا دی ہے ۔تھومس بورجین اس سے پہلے دو ہزار نو میں مراکش ریلی اور دو ہزار گیارہ میں افریقہ موٹر ریس میں حصہ لے چکے تھے۔