امریکہ : (جیو ڈیسک) امریکی کانگریس کے رکن روہرا بیکر نے مطالبہ کیا ہے کہ شکیل آفریدی کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ امریکی کانگریس کے رکن کا کہنا ہے کہ اسامہ بن لادن کو ڈھونڈنے میں شکیل آفریدی نے امریکا کی مدد کی تو اس کا یہ اقدام پاکستان کے خلاف نہیں بلکہ القائدہ قیادت کے خلاف تھا۔ شکیل آفریدی کو سزا سے دنیا میں یہ تاثر جائے گا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں امریکا کا ساتھ نہیں دینا چاہتا۔
شکیل آفریدی نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں امریکا کا ساتھ دیا اسے فوری رہا کیا جائے۔