لاہور(جیوڈیسک) تحریک منہاج کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے مزاکرات کے لئے حکومتی وفد لاہور پہنچ گیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنماء مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ طاہر القادری سے آئین کے مطابق ہی بات ہو گی۔
ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات سے پہلے حکومتی ٹیم کے وزرا گورنر ہاس میں مشاورتی اجلاس کریں گے۔ وفد میں مخدوم امین فہیم ، خورشید شاہ اور بابر غوری سمیت دیگر وزراء شامل ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنماء مخدوم امین فہیم کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئین سے ہٹ کر کسی بات کا سوچا نہیں جا سکتا۔
طاہر القادری بھی ایسا نہیں چاہیں گے۔ طاہر القادری کے ساتھ اسلام آباد میں طے پانے والے تمام امور پر بات ہوگی۔ مسلم لیگ ن کے رہنماء چودھری نثار کے دھرنے کی دھمکی پر امین فہیم نے کہا کہ چودھری نثار سوچ رہے ہونگے کہ دھرنا سیاست میں وہ طاہر القادری سے پیچھیکیوں رہ گئے۔ امین فہیم نے چودھری نثار کے دھرنے پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کوا چلا ہنس کی چال اپنی بھی بھول گیا۔