امریکی عدالت میں ڈاکٹر عافیہ کی سزا کے خلاف اپیل پردلائل مکمل، وکیل صفائی نے سزا کے خاتمے جبکہ استغاثہ نے اپیل مسترد کرنے کے حق میں دلائل دئیے۔ نیویارک کی عدالت کے ججوں کے تین رکنی پینل نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی اپیل پر وکیل صفائی ڈان کارڈی کے دلائل سنے۔
ڈان نے کہاکہ مقدمے کی کارروائی میں ڈاکٹر عافیہ کو اپنی دفاع کا موقعہ نہیں دیا گیا۔ اور نہ ہی ان کو سرکاری وکیل دیا گیا۔ عافیہ نے اپنا دفاع خود کیا۔ جبکہ وہ مسلسل قید و بند رہنے کے بعد خود کا دفاع نہیں کرسکتی تھی۔ کارڈی نے تین رکنی پینل ک ججوں سے استدعا کی کہ ڈاکٹر عافیہ کو سنائی گی چھیاسی سال قید کی سزا ختم کردی جائے۔
وکیل استغاثیہ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ افغانستان میں ڈاکٹر عافیہ نے امریکی فوجیوں پر حملہ کیا۔ لہذا سزا کے خلاف ان کی اپیل خارج کی جائے۔