معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ریڑھ کی ہڈی میں درد کے باعث ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو گزشتہ رات ریڑھ کی ہڈی میں شدید درد اٹھا تھا جس کے بعد انہیں فوری طور پر خان ریسرچ لیبارٹریز اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ کے آر ایل اور پمز ہسپتال کے سینئر ماہر ڈاکٹر ان کا علاج کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ریڑھ کی ہڈی کے مہرے کی سرجری کی جائے گی۔