تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر فیض الرحمان خان درانی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے پشاور میں قاضی حسین احمد کے جنازہ میں شرکت کی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے قاضی حسین احمد کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔
مرحوم کے بیٹے سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایک مدبر رہنما تھے جن کی کمی عرصہ تک محسوس ہوتی رہے گی اور ملک کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر فیض الرحمان خان درانی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے پشاور میں قاضی حسین احمد کے جنازہ میں شرکت کی۔