ڈاکٹر ندیم احمد خان پر قاتلانہ حملے پر ڈاکٹرز کمیونٹی کا مذمتی اجلاس ٹراما سنٹر لالہ موسیٰ میں ہوا

گجرات (جی پی آئی)ڈاکٹر ندیم احمد خان پر قاتلانہ حملے پر ڈاکٹرز کمیونٹی کا مذمتی اجلاس ٹراما سنٹر لالہ موسیٰ میں ہوا ، جس میں ہونے والے واقعہ کی شدید مذمت کی گئی ، اور ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا محکمہ پولیس سے مطالبہ کیا گیا اجلاس میں ڈاکٹرز کے علاوہ وکلاء تاجر برادری اور سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی ، اجلاس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر میاں واجد DHOمحکمہ ہیلتھ ، سرجن ڈاکٹر مقصود زاہد صدر PMAضلع گجرات ، چوہدری سجاد ایڈووکیٹ صدر بار کھاریاں ، ڈاکٹر جاوید ریاض چوہدری رہنما مسلم لیگ ن ، ڈاکٹر چوہدری محمد عباس گلیانہ ، نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ راہنما تحریک انصار ، ڈاکٹر نعیم اختر جنجوعہ ایم ایس ٹراما سنٹر لالہ موسیٰ ، ڈاکٹر اظہر محمود چوہدری صدر تنظیم سچ سنگ ضلع گجرات ، ڈاکٹر احسان اللہ شاہ و دیگر نے واقعہ کی بھرپور مذمت کی اور لائحہ عمل طے کیا کہ کس طرح سے اپنی کمیونٹی کو اس طرح کے کرائم پیشہ افراد سے بچانا ہے تا کہ آنے والی نسل ان افراد سے محفوظ رہ سکے۔

اجلاس میں طے کیا گیا کہ اگر انتظامیہ سے مثبت تعاون نہیں ملے گا اور انتظامیہ ملزمان کو فوری گرفتار کرنے میں ناکام رہے گی ، تو تمام ڈاکٹرز اپنی سر وسز بند کرتے ہوئے شدید احتجاج کریں گی ، اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں ڈاکٹر کیپٹن غلام عباس ، ڈاکٹر سید مجتبیٰ حیدر ، ڈاکٹر انوار منیر ، ڈاکٹر جاوید اقبال ، ڈاکٹر احمد شاہ ، ڈاکٹر کیپٹن اعجاز احمد ، چوہدری محمد اختر برنالہ ، محمد عرفان ، عبدالستار انصاری ،مہر رشید ، جواد لطیف ، عنصر علی ، سرجن ڈاکٹر محمد اکرام ، ڈاکٹر محمد اشرف ، ڈاکٹر حفیظ الحق ، ڈاکٹر ریاض اسلم جنجوعہ ، ڈاکٹر ظفر اقبال ، سرجن ڈاکٹر سلیم رضا ، سرجن ڈاکٹر قمر زمان چوہدری ، ڈاکٹر محمد عامر بھٹی ، سرجن ڈاکٹر ساجد منہاس ، سرجن ڈاکٹر عابد نذیر ، ڈاکٹر مرزاشفقت ، ڈاکٹر ملک آصف ، ڈاکٹر اعجاز احمد کڑیانوالہ ، ڈاکٹر محمد سفیان ، ڈاکٹر محمد اکبر لنگڑیال ، ڈاکٹر عبدالستار ، ڈاکٹر شکیل رضا آف جلالپور و دیگر ڈاکٹرز اینڈ سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔