تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ ڈرون حملے حکومت کی مرضی سے ہو رہے ہیں جس میں بے گناہ لوگ مارے جا رہے ہیں۔ انکا کا کہنا تھا حکومت ڈرون حملوں میں مارے جانے والوں کے نام بتائے۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے دورہ جنوبی وزیرستان سے متعلق اجلاس کے دوران پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ڈرون حملے بند ہونے چاہیئے اور شمالی وزیرستان میں آپریشن صرف اور صرف عوام کی حمایت سے کامیاب ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا ایڈمرل مولن کا کہنا تھا کہ ڈرون حملے حکومت کی مرضی سے ہو رہے ہیں اور وکی لیکس میں بھی یہی انکشاف ہوا تھا۔ عمران خان نے کہا شمالی وزیرستان مارچ کی تاریخ سے متعلق مشاورت کر رہے ہیں اور اس امن مارچ قافلے میں ایک لاکھ سے زائد لوگ شریک ہوں گے