پاکستان پر ہونے والے امریکی ڈرون حملوں کا معاملہ عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گزار رانا علم دین غازی نے موقف اختیار کیا کہ امریکی ڈرون حملے پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ حملوں سے بے گناہ قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہیں اور پاکستانی شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت ڈرون حملوں کا معاملہ عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کی لیے حکومت کو حکم صادر کرے۔ جبکہ امریکی صدباراک اوباما اور سابق امریکی صدر بش کے خلاف جنگی جرائم کے تحت کارروائی کے لیے بھی عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا جائے۔ دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شیخ عظمت سعید نے جماعت الدعو کے امیر حافظ محمد سعید کی جانب سے ڈرون حملے رکوانے کے لیے دائر درخواست کی سماعت 13اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔