ڈنگہ:کمیٹی بحالی انجمن تاجران ڈنگہ نے عبوری مرکزی انجمن تاجران کو تنظیم سازی کے لئے مزید 80 دن کا وقت دیدیا

ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)کمیٹی بحالی انجمن تاجران ڈنگہ نے عبوری مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداران کو تنظیم سازی ،الیکشن اور دیگر معاملات پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے مزید 80دن کا وقت دے کر عبوری مرکزی انجمن تاجران کو دوبارہ بحال کر دیا،مرکزی عبوری انجمن تاجران ڈنگہ کے صدر حاجی شاہد محمود بٹ نے یہ بات گذشتہ روز ایک پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔

ان کے ہمراہ کریانہ ایسوسی ایشن ڈنگہ کے صدر غلام مصطفی بھٹی چیئر مین کمیٹی بحالی انجمن تاجران،رانا قاسم حسنین علی صراف،بائو نوید احمد چغتائی سیکرٹری اطلاعات مرکزی انجمن،ناصر بھٹی فنانس سیکرٹری عبوری انجمن تاجران بھی موجود تھے، شاہد محمود بٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ گزشتہ ساٹھ دنوں کے اندر انجمن تاجران ڈنگہ کے عبوری عہدیداران نے انتہائی ایمانداری و جاں فشانی سے کام کرتے ہوئے انجمن تاجران کا منشور اور آئین مکمل کیا ۔

چالیس کے قریب ذیلی تاجر تنظیموں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا اور الیکشن کمیشن کا اعلان اور الیکشن کا انعقاد کروانے سے پہلے کمیشن کا اعلان اور الیکشن کا انعقاد کروانے سے پہلے ہی مقررہ مدت پوری ہو گئی جس کی وجہ سے اس ادھورے کام کو مکمل کرنے کے لیے بحالی کمیٹی نے عبوری مرکزی انجمن تاجران کو مزید 80 دن کا وقت دیتے ہوئے31دسمبر 2012ء تک مرکزی انجمن تاجران کا الیکشن کرواکر اختیارات منتخب نمائندوں کو سونپنے کی ذمہ داری دی ، انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ہم مقررہ مدت سے قبل اس تمام عمل کو مکمل کر لیں گے۔