ڈنگہ : شیخ بابر منظور چوہدری اکرم منہاس کی خصوصی دعوت اور ہدایت پر سپین روانہ
Posted on October 17, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پی او اے ایف سوئٹزرلینڈر میں تارکین وطن کو درپیش مسائل کے حل کے بارے میں کنونشن میں شرکت کے بعد پاک اٹلی لوورز فورم کے جنرل سیکرٹری شیخ بابر منظور پی او اے ایف کے صدر چوہدری اکرم منہاس کی خصوصی دعوت پر سپین روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ پی او اے ایف کی ممبر شپ کے حوالے سے خصوصی کام کریں گے۔
اس کے علاوہ وہ وہاں اوورسیز پاکستانیوں کے خصوصی کنونشن میں بھی شرکت کریں گے یہ کنونشن پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے پی او اے ایف کے صدر چوہدری اکرم منہاس نے خصوصی پیغام بھی دیا ہے کہ اگر یورپ میں کسی بھی پاکستانی کو کوئی مسئلہ ہے توہم سے رابطہ کرے ہم ان کے جائز مسائل کے حل کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگائیں گے۔