ڈنگہ : میاں نواز شریف کا راستہ روکنے کے لیے پہلے سونامی خان کو لایا گیا اور اب طاہر القادری کو لایا گیا ، چوہدری وحید اکرم
Posted on January 7, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ) صدر مسلم لیگ ن ہالینڈ ، چیئرمین پاک نیدرلینڈ فرینڈ شپ ایسوسی ایشن ، معروف زمیندار چوہدری وحید اکرم آف ہالینڈ نے اپنے ٹیلی فونک بیان میں کہا کہ آئندہ الیکشن پاکستان کی بقا کا الیکشن ہے، اس وقت ملک کو بحران سے نکالنے کے لئے میاں نواز شریف کے علاوہ کوئی لیڈر نہیں۔
انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کا راستہ روکنے کے لیے پہلے سونامی خان کو لایا گیا اور اب طاہر القادری کو لایا گیا جن کا قافلہ چلنے سے پہلے ہی لٹ چکا ہے، انہوں نے کہا کہ اس وقت بیروز گاری، مہنگائی عروج پر ہے بجلی ، گیس کی بندش سے صنعتیں بند ہو چکی ہیں ملک میں افراتفری کا عالم ہے میاں نواز شریف پاکستان کے نہیں بلکہ عالم اسلام کے لیڈرہیں۔