ڈپٹی کمشنر بھمبر شہر میں قائم اسلحہ دوکانوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کیلئے اقدامات کریں ، جواد احمد
Posted on October 23, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر بھمبر شہر میں قائم اسلحہ دوکانوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کیلئے اقدامات کریں اسلحہ ڈیلر کے ملازم کی سرعام فائرنگ سے نواجوان بے گناہ طالبعلم کی ہلاکت کسی سانحہ سے کم نہیں ان خیالات کا اظہار مرحوم طالبعلم فرحان راج علی کے کلاس فیلو جواد احمد ،جہانزیب اختر ،نعمان سلیمان ،سید عدیل اور دیگر نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے کہاکہ فرحان راج علی انتہائی شریف النفس ملنسار ،محنتی اور ہنس مکھ طالبعلم تھا اس کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء صدیوں پورا نہیں ہو سکے گا انہوں نے چیف سیکرٹری آزادکشمیر ارباب شہزاد ،کمشنر میرپور ڈویژن راجہ امجد پرویز خان اور ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد طیب سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے اندر موجود اسلحہ کی دوکانوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کے اقدامات کیے جائیں تاکہ آئندہ کوئی بڑا حادثہ رونما نہ ہو سکے اس موقع پر احتشام ،جواد احمد خرم شہزا د،عرفان علی ،سید عدیل شاہ ،حافظ سعد شریف،جما ل پرویز بھی موجود تھے ۔