ڈھلیان ڈکیتی واقعہ ، ڈی پی او راجہ بشارت علی گجرات اور ایم پی اے میاں طارق محمود مقتول کے گھر پہنچ گئے
Posted on December 23, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) ڈھلیان ڈکیتی واقعہ۔ڈی پی او راجہ بشارت علی گجرات اور ایم پی اے میاں طارق محمود مقتول کے گھر پہنچ گئے اس موقع پر اہل دیہہ کی بہت بڑی تعداد بھی موجود تھی مقتول کے ورثاء دھاڑیں مار کر روتے اور انصاف کی فریاد کرتے رہے ہر آنکھ اشکبار تھی ڈی پی او راجہ بشارت اور ایم پی اے میاں طارق محمود بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھوں سے بھی آنسو جاری ہو گئے۔
ڈی پی او راجہ بشارت اور ایم پی اے میاں طارق نے ورثاء کو یقین دلایا کہ وہ قاتلوں کو گرفتار کر کیفر کردار تک پہنچاکر دم لیں گئے اور لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر ان کے میاں شیر افگن ، میاں کامران ادریس اور میاں ندیم خادم بھی تھے۔