ڈیرہ غازی خان (جیوڈیسک) ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں ہونے والی بارشوں کے بعد برساتی نالوں میں طغیانی آگئی۔ وڈور میں طغیانی سے سیلابی ریلا شہر میں داخل ہوگیا ۔کوہ سلیمان پر ہونیوالی بارشوں کے بعد برساتی نالہ نوتک پاڑہ کے بعد اب ایک بار پھر وڈور نالے میں طغیانی آ گئی جس کے باعث سیلابی ریلہ شہر میں داخل ہونا شروع ہوگیا ہے۔
سیلابی ریلے کے باعث درجنوں گھر اور ہزاروں ایکڑ فصلیں زیر آب آگئی ہیں۔ متاثرہ علاقوں کے لوگ اپنی مد د آپ کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل ہو رہے ہیں ۔ چند روز قبل بھی متعدد علاقے سیلابی ریلے کی زد میں آ گئے تھے ۔