ڈینمارک کے عام انتخابات میں بائیں بازو کے اتحاد نے کامیابی حاصل کرلی ہے اور وزیراعظم نے شکست تسلیم کر لی ہے سوشل ڈیموکریٹ لیڈر ہیلی تھورننگ کی قیادت میں قائم اتحاد ریڈ بلاک نے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ ایک سو اناسی کے ایوان میں ریڈ بلاک کو اکثریتی نشستیں حاصل ہوگئی ہیں۔ وزیراعظم لارس لیک راسموسین کے بلیوبلاک کے دس سالہ اقتدار کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ ہیلی تھورننگ ڈینمارک کی پہلی خاتون وزیراعظم ہوں گی۔ ڈیمارک کو دوسری جنگ عظیم کے بعد بدترین معاشی بحران کا سامنا رہا ہے۔ مبصرین کے مطابق موجودہ حکومت کی اقتصادی پالیسیاں اور سخت امیگریشن قوانین اس کی کامیابی کا اہم سبب بنی ہیں۔