ڈینگی بخار کی وجہ سے لاہور میں مزید چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پنجاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 70 تک جاپہنچی۔ لاہور کے مختلف اسپتالوں میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ خون کے ٹیسٹ کرانے کے لئے قطاروں میں لگے ہوئے ہیں۔ پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہزار تک جاپہنچی ہے جبکہ لاہور میں متاثرہ مریضوں کی تعداد ساڑھے سات ہزار کے لگ بھگ ہے۔ دوسری جانب سری لنکن ٹیم مختلف گروپس کی شکل میں اسپتالوں اور فیلڈز میں نمونے اکٹھے کرکے رپورٹس مرتب کررہی ہے۔ سری لنکن ٹیم کے ایک وفد کو صدر آصف علی زرداری نے ملاقات کے لئے کراچی بلایا ہے۔