ڈینگی: جاں بحق افراد کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان

dengue

dengue

ڈینگی پر قابو نہ پانے کے خلاف وزیر اعلی پنجاب ہاؤس کے سامنے اپوزیشن کے دھرنے کے اعلان پر وزیراعلی شہباز شریف مٹھرک ہوگئے ہیں اور جوابی حکمت عملی اپناتے ہوئے ڈینگی سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے امداد دینیکا اعلان کیا ہے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق خادم اعلی پنجاب اور ان کی تمام حکمت عملیاں ڈینگی مچھر کے سامنے بے بس ہوگئی ہیں۔ پنجاب میں ڈینگی مچھر کی افزائش اور وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں جیسے جیسے اضافہ ہو رہاہے ویسے ہی وزیر اعلی پنجاب کے مخالفین کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب اور مسلم لیگ ق کے ارکان نے وزیر اعلی ہاس کے سامنے احتجاجی دھرنے کا اعلان کیا ہے۔