ڈینگی وائرس کے خلاف شعور بیدار کرنے کے سلسلہ میں خصوصی سیمینار منعقد ہوا

گجرات (جی پی آئی) گورنمنٹ ڈیف اینڈ ڈیفکٹیو ہائی سکول گجرات میں ڈینگی وائرس کے خلاف شعور بیدار کرنے کے سلسلہ میں خصوصی سیمینار منعقد ہوا ، جس کی صدارت پرنسپل مس فرزانہ نے کی ، جبکہ مہمان خصوصی ڈی ای او پلاننگ مس صائمہ غفور تھیں ، اس موقع پر بچوں نے مختلف خاکوں کے ذریعے ڈینگی کی علامات کے حوالہ سے بریفنگ دی ، پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ، جس کی سعادت اصغر علی نے حاصل کی ، جبکہ نعت رسول مقبول ۖ شبیر حسین نے حاصل کیا ، ریسرچ آفیسر مس عائشہ ، سعید احمد ، افضال افضل ، ڈاکٹر سرمد جاوید ، فہیم احمد چوہدری ایکسیئن پبلک ہیلتھ و دیگر مہمانوں نے بچوں کی کاوشوں کو سراہا ، جنہوں نے محنت سے کام کیا فہیم احمد چوہدری نے ڈینگی کی تاریخ ، اسباب ، علامات پر روشنی ڈالی ، بچوں نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا ، صائمہ غفور نے کہا کہ ڈیف اینڈ ڈیفکیٹو بچوں نے جس انداز میں خاکے پیش کیے ہیں عام بچے بھی ایسا نہیں کر سکتے ، ہم ان بچوں پر فخر ہے ، جو کہ شبانہ روز محنت کر رہے ہیں اور ڈینگی سے بچائو کیلئے لوگوں میں شعور بیدار کر رہے ہیں ، اس موقع پر بچوں کے والدین بھی موجود تھے۔