لاس اینجلس(جیوڈیسک) جیمز بانڈ کا کردار نبھانے والے ڈینیل گریگ رواں سال کے سب سے سٹائلش مرد قرار دے دیئے گئے۔
مشہور ہالی ووڈ اداکاراور بونڈ سیریز کے حالیہ زیرو زیرو سیون ایجنٹ ڈینیل کریگ کو سال 2012 کا سب سے سٹائلش مرد قرار دے دیا گیا ہے۔ پچھلی تین بونڈ فلموں میں جیمز بونڈ کر کردار نبھا کر شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے 44 سالہ ڈینیل کریگ کو ایک امریکی جریدے جی کیو میگزین کے تحت کرائے گئے سروے میں سب سے سٹائلش مرد تسلیم کیا گیا ہے۔
سٹائلش مردوں کی اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہالی ووڈ اداکار و گلوکار زیک ایفرون، برطانوی فٹ بال سٹار ڈیوڈ بیکہم تیسرے، موسیقار برونو مارس چوتھے، اداکار ایوین میک گریگور پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
کئی بار دنیا کے پرکشش ترین مرد کا اعزاز اپنے نام کرنے والے ٹوائیلائٹ سیریز کے ہیرو ایڈورڈ کیولن رابرٹ پیٹنسن چھٹے جبکہ سپائیڈر مین سیریز کے ہیرو اینڈریو گارفیلڈ اٹھارہویں نمبر پر جگہ بنا پائے ہیں۔