اسپین اور ارجنٹائن کے درمیان ڈیوس کپ ورلڈ گروپ ٹینس فائنل جمعہ سے سویلی میں شروع ہورہا ہے۔ میزبان اسپین گذشتہ گیارہ سال میں چار مرتبہ ڈیوس کپ چیمپئن بن چکا ہے ۔ عالمی نمبر دو رافیل نڈال اور نمبر پانچ ڈیوڈ فیرر کی موجودگی اور ہوم کرائوڈ کی حوصلہ افزائی سے ایک اور ٹرافی کیلئے فیورٹ ہے۔ اسپین ہوم کورٹس پر بیس ڈیوس کپ ٹائی سے ناقابل شکست ہے اور فیورٹ کلے کورٹ پر ارجنٹائن کیلئے میزبان پلیئرز کی برتری کوچیلنج کرنا کافی دشوار ہوگا۔ ڈیوڈ فیرر کا کہنا ہے کہ اسپین کی ٹیم فائنل جیتنے کیلئے پرعزم ہے لیکن ارجنٹائن کی ٹیم میں بھی دنیا کے چند بہترین کھلاڑی شامل ہیں۔